Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل سے ریاض میں آرچ بشپ آف ویانا کی ملاقات

اس دورے کا اعلان ویٹیکن کی جانب سے کیا گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور مسلم علما کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی سے ریاض میں آرچ بشپ آف ویانا کارڈینل ڈاکٹر کرسٹوف شونبرن نے ملاقات کی ہے۔
آرچ بشپ کارڈینل اپنے وفد کے ہمراہ ریاض کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا اعلان ویٹیکن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
یہ دورہ تہذیبوں کے مابین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کےحوالے سے انتہائی اہم شمار کیا جا رہا ہے۔ 

ملاقات میں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بعدازاں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
خاص طور پر قوموں اور افراد کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان ان افکار و خیالات کے تدارک کے لیے تعاون اور رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جن کی وجہ سے معاشروں میں دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ 
اس موقع پر مکہ دستاویز اور مذاہب و ثقافتوں کے درمیان تعلقات اورعالمی سطح پر ان کے اثرات و بین الاقوامی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فعال کردار کی ادائیگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
آرچ بشپ کارڈینل نے عالمی سطح پر دستاویز کی کامیابیوں کوسراہا خاص طور پر اس کے مندرجات جو نئی نسلوں کے لیے مثبت پیغامات پر مبنی ہیں۔

شیئر: