Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے جمہوریہ تووالو کے وزیر اعظم کی ملاقات

باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں جمہوریہ تووالو کے وزیر اعظم  کاسیا ناتونو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ سعودی قیادت کی طرف سے ملک کی پائیدار ترقی اور خوشحالی، تووالو کے عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فریقین نے مذاکرات کے دورن دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

سیکریٹری خارجہ برائے بین الاقومی امور عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی حالات  اور مسائل  کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے بین الاقومی امور عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، رکن کابینہ اور موسمیاتی امور کے مشیر عادل الجبیر نے پیر کو ریاض میں  تووالو وزیر اعظم  کا خیر مقدم کیا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے  سعودی قیادت کی جانب سے تووالو کی حکومت اور عوام کے لیے مسلسل استحکام، ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیر مملکت الجبیر نے بھی پیر کو ریاض میں  تووالو وزیر اعظم  کا خیر مقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو محدود کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
بین الاقوامی اور علاقائی کے امور اور مشترکہ تشویش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اور وزرا کونسل کے رکن خالد بن مساعد العنقری بھی موجود تھے۔

شیئر: