Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات سے اموات میں 26 فیصد کمی ریکارڈ

زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی21 فیدصد کم ہوئی ہے (فائل: فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں پچھلے برس 2022 کے دوران ٹریفک حادثات سے اموات میں 26 فیصد کمی ہوئی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق گزشتہ برس ٹریفک حادثات سے زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی21 فیدصد کم ہوئی ہے۔
گزشتہ برس حادثات میں مرنے والوں کی تعداد چار ہزار555 جبکہ زحمیوں کی تعداد 24 ہزار 446 ریکارڈ کی گئی۔
وزارت داخلہ کے ماتحت ٹریفک سلامتی کی وزارتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ حادثات میں اموات اور زخمیوں کی تعداد میں کمی کی بڑی وجہ مسلسل چلائی جانے والی آگاہی مہم ہے۔
محکمہ ٹریفک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس 35.77 فیصد حادثات کی بڑی وجہ اچانک اوورٹیکنگ رہی ہے۔
 دوسری بڑی وجہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ رکھنا، تیسرا سبب دوران ڈرائیونگ سڑک پر توجہ نہ رکھنا تھا۔
ایک وجہ سڑک پر ڈرائیوروں کی جانب سے گزرنے کے ترجیحی حق کو نظر انداز کرنا اور مخالف سمت میں ڈرائیونگ رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ برس گاڑیوں کی تعداد 14 فیصد اضافے سے 15.7 ملین تک پہنچی ہے۔

شیئر: