ٹریفک حادثات میں گاڑیوں کا نقصان 28 فیصد بڑھ گیا
2021 میں سنگین حادثات کا تناسب 21 فیصد تھا (فائل فوٹو: الوطن)
سعودی عرب میں 2022 کے دوران ٹریفک حادثات میں گاڑیوں کا نقصان گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں 28 فیصد بڑھ گیا۔
الوطن اخبار کے مطابق ٹریفک سلامتی امور کی وزارتی کمیٹی نے بتایا کہ’ 2022 کے دوران 2021 کے مقابلے میں سنگین ٹریفک حادثات 6 فیصد کم ہوئے‘۔
2021 میں سنگین حادثات کا تناسب 21 فیصد تھا۔ 2022 میں سنگین حادثات کی تعداد 16 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ 2021 میں 18 ہزار اور 2019 میں 23 ہزارتھی۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 82 ہزار سے زیادہ ہے۔ 2019 میں 32 ہزار اور 2022 میں 24 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب 2022 میں مرنے والوں کی تعداد 4555 ریکارڈ کی گئی۔ 2020 اور2021 کے مقابلے میں مرنے والوں کی تعداد کم رہی۔
ٹریفک سلامتی کی وزارتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ موٹر سائیکل چلانے والے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ موٹر سائیکل کے حادثات میں جتنے لوگ زخمی ہوتے ہیں ان میں 40 فیصد سے زیادہ کو سر میں چوٹ آتی ہے‘۔