Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے ایشیائی کو بچا لیا

امدادی کارروائی کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے( فوٹو العربیہ)
جنوبی سعودی عرب کے شہر بیش میں سعودی شہریوں نے سیلاب میں محصور ایک ایشیائی غیر ملکی کو بچا لیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں ایک ایشیائی کی گاڑی پھنس گئی تھی۔ مقامی شہریوں نے انسانیت نوازی کا مظاہرہ کرکے اسے سیلاب سے نکال لیا۔
سوشل میڈیا پر امدادی کارروائی کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایشیائی باشندے کی گاڑی پانی میں پھنسی ہے اور  چاروں طرف سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔
ایشیائی  نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی اور جان بچانے کےلیے تیرنا شروع کردیا۔ اسی دوران سعودی نوجوان اس کی مدد کے لیے پہنچ گئے ۔ رسہ ڈال کر اسے سیلابی ریلے سے نکالنے میں کامیاب رہے۔

شیئر: