مملکت کے کئی علاقے منگل سے جمعرات تک گرد آلود تیز ہواوں کی زد میں
حکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’سیلاب کے دوران پر خطر مقامات سے دور رہیں ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے منگل سے جمعرات تک کئی ریجنوں میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ ’تبوک، الجوف، حدود شمالیہ اور حائل ریجنوں میں منگل سے جمعرات تک گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہو جائے گی‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ آئندہ چار ایام کے دوران تبوک ریجن کے پہاڑوں خصوصا جبل اللوز اور جبل علقان پر برفباری کا امکان ہے‘۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ ’سیلاب کے دوران پر خطر مقامات سے دور رہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘ان دنوں مملکت کے بیشتر علاقوں میں سیالابی صورتحال کا خدشہ ہے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’موسمی تبدیلیوں آگاہ رہنے کے لیے موسمیات کے قومی مرکز اور شہری دفاع کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات پر انحصار کریں‘۔