اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ عمران خان کی تحریری یقین دہانی عدالت کے سامنے دیے گئے بیان کے مترادف ہے۔ اگر کل بھی عمران خان پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا۔ انڈر ٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔‘
مزید پڑھیں
-
وارنٹ برقرار، ’عمران خان نے ریاست کے تقدس اور رٹ کو چیلنج کیا‘Node ID: 750861
-
حکومت سیاسی جماعتوں کی ملاقات کی تاریخ اور مقام دے: فواد چوہدریNode ID: 750896