Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح اور یونس الوداع،گارڈآف آنر پیش

ڈومینیکا... کپتان مصباح الحق اور یونس خان کا شاندار کیریئر اختتام کو پہنچ گیا ۔ تیسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ویسٹ انڈین پلیئرز، مداحوں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر اسٹار بلے بازوں کو خرج تحسین پیش کیا۔ دوسری اننگز میں یونس خان 35 اورمصباح الحق 2 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دونوں لیجنڈ بلے بازوں کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔ یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچوںمیں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ر 53 کی اوسط سے 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 10099 رنز بنائے۔ٹیسٹ کیرئیر میں یونس خان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 313 تھا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کیچ بھی پکڑے۔مصباح الحق نے 75 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ٹیسٹ کیریئرمیں 46.91 کی اوسط سے 10 سنچریوں اور39 نصف سنچریوں کی بدولت5222 رنز بنائے۔ مصباح الحق کا ٹیسٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 161 رنز ناٹ آوٹ ہے۔

 

شیئر: