Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمران خان ریڈلائن‘، پی ٹی آئی اور پولیس میں تصادم

سنیچر کی دوپہر کو لاہور پولیس زمان پارک کے علاقے میں واقع عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی زخمی ہوگئے۔ دیکھیے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں۔۔۔

عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد پولیس نے زمان پارک میں کارروائی شروع کر دی۔

پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

کرین کے ذریعے گھر کا گیٹ توڑا گیا اور دیگر تجاوزات ہٹائی گئیں۔

پولیس کے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری سرچ وارنٹ موجود تھے۔

زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر سے تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا۔

پولیس نے زمان پارک سے 60 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا۔

عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان موجود تھے۔

اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور ایک نجی گاڑی بھی الٹا دی۔

شیئر: