Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوک ہڑتالی کپل مشرا بیہوش

نئی دہلی۔۔۔۔’’آپ ‘‘پارٹی کے برطرف وزیر کپل مشرا نے کہا ہے کہ میری صحت کے بارے میں جعلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے تاکہ میں پارٹی کے خلاف مزید انکشافات نہ کرسکوں۔واضح رہے کہ مشرا ان دنوں بھوک ہڑتال پر ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس ڈاکٹروں کی جانب سے جعلی رپورٹوں کی بنیاد پر انہیں جبری اسپتال پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر صحت کو براہ راست جعلی رپورٹ پہنچائی گئی ہے۔ وزیر صحت ستندر جین دہلی کابینہ میں وزیر صحت ہیں جن کے خلاف مشرا نے بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ میری بھوک ہڑتال ختم کرانے کا ڈھونگ ہے۔ مشرا نے بدھ سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کررکھی ہے ۔اتوار کو جس وقت یہ خبر تحریر کی جارہی تھی مشر ا یہ کہتے ہوئے بیہوش ہوگئے کہ کیجریوا ل کا کالر پکڑ کر تہاڑ لے جاؤنگاان کا مطالبہ ہے کہ عام آدمی پارٹی اپنے 5رہنماؤں کے غیر ملکی دورے کی تفصیلات کا انکشاف کرے۔مشرا نے دہلی کے پولیس کمشنر سے کہا کہ وہ ان جعلی رپورٹوں پر کوئی اقدام نہ کریں۔

شیئر: