سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے جلد ملاقات کروں گا: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مجوزہ ملاقات کے لیے تین جگہیں تجویز کی گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے اتوار کو کہا کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے جلد ملاقات کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مجوزہ ملاقات کے لیے تین جگہیں تجویز کی گئی ہے۔
حسین امیر عبد الہیان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تازہ ترین پیعام رسانی کے بعد ایران نے بھی سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی کا اعلان کیا۔
’ ہمارا سعودی عرب کے ساتھ اتفاق ہوا کہ سفارت خانوں کے کھولنے سے پہلے اس کی تیاری کے لیے تکنیکی وفود کے دورے پہلے ہونے چاہیے۔‘
ایران اور سعودی نے چین میں ہونے والے مذاکرات کے بعد 10 مارچ کو سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے دو مہینوں کے اندر کھلونے کا اعلان کیا تھا۔
یمن کے حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ بنے کہا کہ یمن کا معاملہ اندرونی مسئلہ ہے ’لیکن ہم سعودی عرب کے تعاون سے خطے میں استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ممالک کی جانب سے ملکی سکیورٹی کے لیے کسی بھی خطرے کو قبول نہیں کریں گے۔