متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد اپنی اہلیہ عاصمہ الاسد کے ساتھ امارات کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
اتوار کو ابو ظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر شامی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا۔
مزید پڑھیں
-
اسرائیل کے فضائی حملے سے حلب ایئرپورٹ متاثر، بند کر دیا گیاNode ID: 748546
-
امارات کا متاثرہ یوکرینی بچوں کےلیے 40 لاکھ ڈالر دینے کا اعلانNode ID: 748756
اماراتی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ کی جس کا مقصد ’ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔‘
’ہماری بات چیت میں شام اور خطے میں استحکام اور پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔‘
I welcomed President Bashar al-Assad of Syria to the UAE today, and we held constructive talks aimed at developing relations between our two countries. Our discussions also explored ways of enhancing cooperation to accelerate stability and progress in Syria and the region. pic.twitter.com/QlcIWomFDE
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) March 19, 2023