سعودی عرب میں حائل کی کمشنری الحائط کے گوداموں میں آگ لگنے سے 30 لاکھ ریال سے زیادہ کے نقصان کا اندازہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الحائط کمشنری حائل شہر سے 250 کلو میٹر جنوب میں واقع ہے۔ یہاں ایک تجارتی مرکز کے گوداموں، بیکریوں اور سینٹرل کولڈ سٹوریج میں آگ لگی تھی۔
محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
’فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا‘۔
محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے اس دوران تجارتی مرکز جانےوالی سڑکیں بند کردی تھیں۔ ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے متبادل راستے مقرر کیے گئے۔