وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف ان کی ٹویٹ پر قانونی کارروائی کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو احکامات جاری کردیے ہیں۔
اتوار کو شیرین مزاری کی جانب سے ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس کے چار افسران کے نام اور تصاویر پوسٹ کی گئی اور الزام لگایا کہ یہ افسران سنیچر کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے وقت پی ٹی آئی کے حامیوں پر تشدد میں ملوث تھے اور انہوں نے سابق وزیراعظم کو عدالت میں حاضری لگانے کے لیے بھیجی گئی فائل کو بھی گُم کردیا تھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا (ٹوئٹر) بیان قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔
Hassan Jahangir, DPO Rural Islamabad (seated) SHO Koral Shafqat (centre); SP Sami Malik who lied to the court about losing the file! Remember these rogue faces of ICT police led by murderer rana sana. pic.twitter.com/1IbFlPiVts
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 19, 2023