سعودی امدادی ایجنسی کی یمن میں طبی خدمات کی فراہمی
سعودی امدادی ایجنسی کی یمن میں طبی خدمات کی فراہمی
اتوار 19 مارچ 2023 22:18
ایک ماہ میں 324 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی یمن میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز نے یمن کے حضر موت گورنریٹ میں ایک ماہ میں 324 مریضوں کو ایک ہزار 542 طبی خدمات فراہم کیں جن میں 73 مریضوں کے لیے مصنوعی اعضا کی تیاری، فٹنگ، ڈیلیوری اور مینٹینس شامل ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز نے 251 مریضوں کے لیے جسمانی تھراپی اورمشاورتی سیشن سمیت دیگر علاج بھی فراہم کیے گئے۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن کے حجتہ گورنریٹ میں ایمرجنسی سینٹر فارایپیڈیمک ڈیزیز کنٹرول نے ایک ہفتے میں دو ہزار 202 افراد کو علاج فراہم کیا۔
یہ خدمات یمن میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مملکت کی کوششوں کے حصے کے طور پر آتی ہیں جن کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4.2 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے 797 منصوبے شروع کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے پروگراموں میں فوڈ سکیورٹی، ہیلتھ، انسانی اور ہنگامی امداد، پانی کی صفائی اور حفظان صحت، تحفظ، کیمپ کوآرڈینیشن، غذائیت، تعلیم، لاجسٹکس اور ٹیلی کمیونیکیشن شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 87 ممالک میں مختلف قسم کے دو ہزار 208 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 6 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام 341 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 229 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔