Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کی 25 ایئر پورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹ کی پیشکش

فلائی دبئی نے 25 ایئرپورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے سات عرب شہروں سمیت 25 ایئر پورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹ کی پیشکش کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے بیان میں کہا ہے کہ ’موسم بہار کی پیشکش میں سیاحتی کلاس ٹکٹ کی شروعات 1187 درہم سے کی گئی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’نئی پیشکش سے فائدہ اٹھانے والے آئندہ موسم بہار کے دوران 25 سیاحتی مقامات کا دورہ کرسکیں گے۔‘
’پیشکش والے نرخ کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی وقت تقسیم ہو سکتے ہیں۔ پروازیں دبئی سے منتخب شہروں کے لیے ہیں۔ 
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ ’جمعرات 23 مارچ  2023 تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے جبکہ ٹکٹ 18 جون 2023 تک موثر ہوں گے۔ ٹکٹ پیکیج آنے جانے کا ہے جبکہ یکطرفہ ٹکٹ بھی خریدا جاسکتا ہے۔‘
 ٹورسٹ اور بزنس کلاس دونوں ٹکٹوں پر پیشکشیں ہیں۔ 
فلائی دبئی نے جن 25 ایئرپورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے ان کا تعلق افریقہ، وسطی ایشیا، برصغیر، کوکاز، جنوب مشرقی اور وسطی یورپ، جی سی سی اور مشرق وسطی کے ممالک سے ہے۔

شیئر: