Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات میں منگل کو رمضان کا چاند دیکھا جائے گا

عربی کیلنڈر کے لحاظ سے منگل کو شعبان کی 29 تاریخ  ہے (فوڈو: امارات الیوم)
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں رمضان کا چاند منگل 21 مارچ  2023 کو دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ النعیمی کی صدارت اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی موجودگی میں رمضان کاچاند منگل کو مغرب بعد ابوظبی کے جسٹس کمپلیکس میں دیکھا جائے گا۔ 
عربی کیلنڈر کے لحاظ سے منگل کو شعبان کی 29 تاریخ  ہے۔ 
امارات میں تمام شریعت عدالتیں رویت ہلال کے عمل میں حصہ لیں گی اور رویت ہلال کمیٹی کو رپورٹ کریں گی۔ 
قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ نے بھی منگل کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
 بیان میں کہا گیا تھا کہ ’رویت ہلال کی مقامی کمیٹیاں رصد گاہوں میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں‘۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ’ منگل 21 مارچ کو ام القری کلینڈر کے مطابق 29 شعبان ہے‘۔
’ منگل کو کوئی بھی چاند دیکھے تو وہ  قریب ترین عدالت میں اپنی گواہی کااندراج کرائے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کو بیشتر مسلم ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
فلکیاتی نظام کے مطابق رمضان کا چاند بدھ کی شام کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 23 مارچ 2023 جمعرات کو ہوگا۔ 

شیئر: