موسم بہار کے آتے ہی جاپان، امریکہ اور چین سمیت کئی ممالک میں چیری کے پھول کھِل جاتے ہیں۔
چیری کے پھولوں کے دلکش مناظر خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں
چیری کے پھول کھلتے ہی جاپان میں ایک تہوار کا سماں ہوتا ہے۔
جاپان میں چیری کے ایسے درخت بھی موجود ہیں جو ہزاروں سال پرانے ہیں۔
سفید اور گلابی رنگ کے پھولوں کا منظر دیکھنے والا ہوتا ہے۔
لوگ ان خوبصورت پھولوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔
ٹوکیوں میں سیاح یہ حسین منظر دیکھنے کے لیے رخ کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں چیری بلاسم کا تہوار بھی منایا جاتا ہے۔ جاپان نے امریکہ کو 1912 میں چیری کے درخت تحفے میں دیے تھے۔
چیری کے پھولوں کا نظارہ چند دن کے لیے ہی ہوتا ہے جس کا لوگ شدت سے انتظار کرتے ہیں۔