سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو بیرون ملک مملکت کی پالیسیوں سے متعلق ترجیحات پر تبادلہ خیال کےلیے ریسرچرز اور دانشوروں سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ملاقات میں مملکت کی خارجہ پالیسی کے بنیادی مقاصد، وژن 2030 کے اہداف کے حصول کےلیے حالات پیدا کرنے، مملکت اور وسیع خطے کی سلامتی، استحکام اور دیگر اقوام کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کردار کا احاطہ کیا گیا۔