سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تعلقات، مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے ان کی سپورٹ اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبالہ خیال کیا گیا۔