Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں کویتی ہم منصب کی ملاقات

حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی موقف کا تبادلہ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کی وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پرکویتی ہم منصب شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور ان طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جس سے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
ملاقات میں مشترکہ مفادات کےلیے خلیجی تعاون کو وسعت دینے اور اپنے ملکوں کی خواہشات کے حصول میں مدد دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی موقف کا تبادلہ کیا گیا۔

شیئر: