Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا سعودی وزیر خارجہ کے دورہ یوکرین اور امداد کا خیرمقدم

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن سلطان نے اتوار کو کیئف کا دورہ کیا تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پیر کو کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کی جانب سے یوکرین کو انسانی امداد کی مد میں 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن سلطان نے اتوار کو کیئف کے دورے کے دوران یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور اعلٰی سرکاری حکام سے ملاقات کی تھی۔
یہ امداد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اکتوبر 2022 میں یوکرین کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران یوکرین کو ایک اضافی انسانی امدادی پیکج کی فراہمی کے وعدے پر عمل درآمد ہے۔
معاہدے کے تحت یوکرین کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مشترکہ تعاون کا پروگرام چلایا جائے گا۔

شیئر: