Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے مالدیپ کو 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ

انڈونیشیا، البانیہ اور گھانا میں رمضان راشن بھی تقسیم کرایا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بدھ کو سعودی عرب کی جانب سے50 ٹن کھجوروں کا تحفہ مالدیپ کے حوالے کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مالدیپ میں متعین سعودی سفیر مترک العجالین نے مالدیپ کے وزیر اسلامی امور ڈاکٹر احمد زاھرعلی اور مرکز کی ٹیم کی موجودگی میں کھجوریں حوالے کی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز نے رمضان افطار برائے 2023 پروگرام کے تحت انڈونیشیا، البانیہ اور گھانا میں رمضان راشن بھی تقسیم کرایا ہے۔

شیئر: