Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے یمن کے ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں کھجوریں تقسیم

کھجوروں کے دو ہزار 800 سے زیادہ کارٹن تقسیم کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے حَجة گورنریٹ میں ضرورت مند خاندانوں میں کھجوروں کے دو ہزار 800 سے زیادہ کارٹن تقسیم کیے جس سے 17 ہزارافراد مستفید ہوئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  یہ امداد مملکت کی طرف سے فراہم کیے جانے والے امدادی منصوبوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
 دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے  یمن کے گورنریٹس عدن، لحج، تعز، الحديدة، حضرموت، حَجة اور مارب میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور نرسنگ ماؤں کے لیے غذائیت کے منصوبے کی سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ایجنسی یمن میں صحت خدمات بھی جاری رکھے ہوئے ہے( فوٹو ایس پی اے)

 یہ خدمات سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے یمنیوں کے مصائب کو کم کرنے خاص طور پر ماؤں اور بچوں کو جو موجودہ انسانی بحران کے دوران غذائی قلت سے دوچار ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 83 ممالک میں مختلف قسم کے  1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.5  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

شاہ سلمان مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: