Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مغربی کنارے میں فلسطینی ہلاک

ایک سال میں اسرائیلی فورسز نے 250 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے دن جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران ایک 25 سالہ فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سرحدی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک فلسطینی کو  گرفتار کرنے کے لیے خفیہ یونٹ کی مدد سے چھاپہ مارا گیا تھا۔
سرحدی پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ فورسز نے فلسطینی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا تھا اور اس شخص پر فورسز پر گولی چلا دی جب  کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی وزارت صحت  نے  بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ امیر ابو خدیجہ کو طولکرم شہر میں سر میں گولی ماری گئی ہے۔
اسرائیل فورس کے مقابلے کے لیے شہر میں تشکیل دیئے نئے گروپ طولکرم بریگیڈ نے فلسطینی شخص کی موت کو 'قتل' قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ابو خدیجہ  گروپ کے بانیوں میں سے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں بھی رمضان میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان گاہے بگاہے جھڑپیں دیکھنے میں آتی رہی ہیں اور جمعرات کو فلسطین میں مقدس مہینے رمضان کا پہلا روزہ تھا۔

طولکرم بریگیڈ نے فلسطینی ابوخدیج کی موت کو 'قتل' قرار دیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

قبل ازیں گزشتہ اتوار کو اسرائیلی اور فلسطینی حکام نے مصر کے شہر شرم الشیخ  میں امریکی، مصری اور اردنی وفود کی موجودگی میں علاقےمیں تشدد کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں تصادم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور تقریباً روزانہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 250 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں  عام شہری بھی شامل ہیں۔

تقریباً روزانہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

اسی عرصے میں فلسطینیوں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 40 سے زائد اسرائیلی اور تین یوکرینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینیوں کا مقصد مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ایک آزاد ریاست قائم کرنا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی  بیت المقدس ہو اور یہ وہ علاقے ہیں جن پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔
 

شیئر: