Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی نوجوان ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک کی عمر17 سال اور دوسرے کی 23 سال ہے۔ فوٹو اے ایف پی
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعرات کو مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران دو نوجوان فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک کی عمر17 سال اور دوسرے کی عمر 23 سال ہے۔

اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ علاقے میں داخلے کے کوشش کر رہے تھے۔ فوٹو عرب نیوز

یہ دونوں فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ علاقے جنین میں داخل ہونے کے کوشش کر رہے تھے اور یہی دراندازی  ان کی موت کا سبب بن گئی۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے کے جنین شہر گرد و نواح کے دیگر علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی کارروائیاں روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔

شیئر: