کویت:1553مساجد میں نئے کارپٹ بچھائے گئے
کویت سٹی: رمضان المبارک کے استقبال کے لئے کویت کی 1553مساجد میں نئے کارپٹ بچھائے گئے۔ وزارت اوقاف نے مساجد میں ایئرکنڈیشن، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سہولیات کی بھی میٹیننس کی۔ وزارت اوقاف کے سیکریٹری فرید عمادی نے القبس اخبار سے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک کے دوران دینی سرگرمیوں کے لئے 24مراکز قائم ہوں گے۔ان مراکز میں تراویح کے علاوہ روزانہ دروس کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزارت نے ائمہ اور مساجد کی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران چندہ جمع کرنا منع ہے۔