Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت اسلامی امور کا جکارتہ میں رمضان گفٹ اور افطار پروگرام کا آغاز

پروگرام کے تحت قرآن پاک کے 88 ہزار 500 نسخے تقسیم کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے انڈونیشیا میں قرآن کے نسخے اور کھجور کی تقسیم کے لیے شاہ سلمان گفٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ افطار پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
یہ تقریب سعودی سفیر فیصل بن عبداللہ العمودی، مملکت کے مذہبی اتاشی ڈاکٹر احمد بن علی الحزمی اور کئی سینئیر اسلامی شخصیات کی موجودگی میں جکارتہ میں اتاشی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔
سعودی سفیر فیصل بن عبداللہ العمودی نے کہا کہ  ’یہ کوششیں پوری دنیا خاص طور پر انڈونیشیا میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں مملکت کے کردار کی توسیع ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’شاہ سلمان کی طرف سے یہ تحائف مملکت کے انسانی اور اسلامی کام کو فروغ دینے کے تناظر میں آتے ہیں‘۔
سعودی سفیر نے مزید کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت اور عوام سعودی عرب، اس کی قیادت اور سعودی عوام کی قدر اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

افطار پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار ہے( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے وضاحت کی کہ’ شاہ سلمان افطار پروگرام کی بدولت پورے انڈونیشیا کے لوگوں میں ہزاروں کھانے تقسیم کیے گئے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 55 ہزار لوگوں تک پہنچ گئی ہے جس میں 80 ٹن کھجوریں شامل ہیں‘۔
’افطار پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار ہے۔ قرآن پاک کے 88 ہزار 500 نسخے تقسیم کیے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پوری دنیا کے مسلمان ہر سال ان پروگراموں کا شوق، محبت اور قدردانی کے ساتھ انتظار کرتے ہیں‘۔
یہ پروگرام 2023 میں رمضان کے دوران لوگوں میں قرآن پاک کی 10 لاکھ کاپیاں اور متعدد ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کی شاہ سلمان کی ہدایات پر عمل درآمد ہیں جو مملکت کی طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دیکھ بھال میں کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شیئر: