Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی میں حاضری

’ولی عہد نے مسجد قبا میں دو رکعت نفل بھی ادا کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں مسجد نبوی میں حاضری دی، نماز ادا کی اور سلام پیش کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی پہنچنے پر ان کا استقبال حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے کیا۔

مسجد نبوی انتظامیہ کے ارکان، ائمہ اور خطباء کے علاوہ شہر کے معززین استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

مسجد نبوی میں حاضری کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا پہنچ گئے جہاں انہوں نے دو رکعت نفل ادا کیے۔

مسجد قبا کے امام و خطیب شیخ  سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی، موذنوں کے شیخ احمد حسن بخاری اور وزارت اسلامی أمور کے سربراہ ڈاکٹر وجب العتیبی نے استقبال کیا ہے۔

قبل ازیں مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان ، شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور عسکری شعبوں کے سربراہوں میں استقبال کیا ہے۔
 

شیئر: