چکن منچورین دنیا بھر میں کھائے جانی والی ہر دلعزیز ڈِش ہے۔
چکن منچورین جب بن کر سامنے آئے تو اُسے نہ چھکنا بہت مشکل کام بن جاتا ہے۔
اِس ڈِش کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اور انڈین صارفین کے درمیان دلچسپ نوک جھوک دیکھنے میں آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
رمضان میں جسم میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں؟
Node ID: 752816
-
-
امریکہ اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے ٹوئٹر پر چکن منچورین کے بارے میں کوکنگ آرٹیکل شیئر کیا گیا جس میں اسے پاکستانی ڈِش کہا گیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ پاکستانی چائینیز کھانوں کا شہنشاہ، چکن منچورین جنوبی ایشیا میں چینی ریستورانوں پر بہت مقبول ہے۔‘
A stalwart of Pakistani Chinese cooking, chicken Manchurian is immensely popular at Chinese restaurants across South Asia. https://t.co/jorY16XePW pic.twitter.com/79hv3URnTm
The New York Times (@nytimes) March 26, 2023
نیو یارک ٹائمز کے کوکنگ آرٹیکل میں نامہ نگار زینب شاہ لکھتی ہیں کہ ’یہ پاکستانی چینی کھانوں کا شہنشاہ، چکن منچورین جنوبی ایشیا میں چینی ریستورانوں پر بہت مقبول ہے۔ یہ ڈش 90 کی دہائی میں پاکستان کے شہر لاہور میں واقع سِن کانگ ریستوران میں کئی مرتبہ بنانے کے بعد آیا۔‘
نیو یارک ٹائمز کی نامہ نگار زینب شاہ کی اس ریسیپی اور آرٹیکل کے بعد ٹوئٹر پر نئی بحث نے جنم لیا ہے جس میں انڈین صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چکن منچورین انڈیا کی ایجاد ہے۔
انڈین ویب سائٹ ویون کا کہنا ہے 2017 میں شائع ہونے والی ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چکن منچورین چینی نژاد انڈین شیف نیلسن وانگ کی ایجاد ہے جو کلکتہ میں پیدا ہوئے اور اُن کے ریستوران ممبئی میں ہیں۔ نیلسن وانگ ممبئی کے کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) میں شیف تھے۔ انہوں نے چائنہ گارڈن میں 1983 میں اپنا ریستوران کھولا اور اب اُن کے یہ ریستوران انڈیا اور نیپال بھر میں ہیں۔
اسی سلسلے میں نیمو اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’معافی چاہتا ہوں۔ چکن منچورین کو نیلسن وانگ نے 1975 میں ایجاد کیا تھا۔‘
I am sorry. Chicken Manchurian was invented at the CCI by Nelson Wang in 1975. https://t.co/McQyWOQZLX https://t.co/K6FYHWvG8F pic.twitter.com/tEcSWBEqSw
Nemo (@NonsensicalNemo) March 27, 2023
نیانیکا نے نیو یارک ٹائمز کی تصیح کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ انڈین چینی شیف نیلسن وانگ کی ایجاد ہے۔ وہ کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کے ریستوران ممبئی میں ہیں۔ یہ انڈین چینی کھانا ہے۔‘
Nayanika (@nayanikaaa) March 27, 2023
ڈاکٹر بیٹ مین نے تنقیدی انداز میں کہا کہ ’نیو یارک ٹائمز؟ یہ تو کراچی ٹائمز زیادہ لگ رہا ہے۔ یہ ڈِش کلکتہ کی ایجاد ہے۔ آخری مرتبہ جب میں نے دیکھا تھا تو وہ انڈیا میں تھا۔‘
New York Times?
More like Karachi Times.
(That dish was invented in Kolkata. Last I checked, it was in India)
mdash (@Our_Levodopa) March 27, 2023
اشوک سوائن اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’مجھے پتا ہے کہ پاکستان اور چین دوست ہیں لیکن چکن منچورین انڈین ہے۔‘
ڈاکٹر عائشہ رے نے تبصرہ کیا کہ ’نیو یارک ٹائمز یہ غلط ہے۔ چکن منچورین انڈیا کی ایجاد ہے جو شمال مشرقی، مشرقی اور انڈیا کے کچھ شمالی حصوں میں انڈیا اور چینی کھانوں کا ملاپ ہے۔ کلکتہ میں یہ بہت خاص سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہاں چینی تارکینِ وطن لوگوں کی آبادی بہت ہے۔‘
Wrong, @nytimes. Chicken Manchurian originated in India, popular in northeastern, eastern, and some northern parts of India as a fusion of Indian-Chinese cuisine. Huge deal in Calcutta, for instance, with a large Chinese expatriate population. https://t.co/755S9ALGnT
Dr. Ayesha Ray (@DrAyeshaRay) March 27, 2023
کاویری نے دلچسپ انداز میں ٹویٹ کی کہ ’یہ ایک جھوٹ ہے۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان اس چیز کو اپنا کہہ رہا ہے جو انڈیا کی ہے۔ چین اور امریکہ غیر ضروری طور پر شامل ہیں۔ میں جنگ کا اعلان کر رہی ہوں۔‘
This is a lie. As usual Pakistan is claiming something that belongs to India. China and USA are unnecessarily involved. I declare war https://t.co/Wcn5XhCxtB
(@ikaveri) March 27, 2023
سونیا سنگھ نے اس بارے میں بات کی کہ ’انڈیا اور پاکستان کو آج جس موضوع نے بھڑکایا ہے وہ ہے چکن منچورین۔‘
Today's topic of trigger between is Chicken Manchurian
Sonia Singh (@thesinghsonia) March 27, 2023
انڈین صارفین کے جواب میں پاکستانی صارفین کے بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
مریم کہتی ہیں کہ ’انڈین اس سادہ سی ٹویٹ پر آگ بگولا ہو رہے ہیں کیونکہ اُنہیں آکسفورڈ کوما کی سمجھ نہیں آ رہی۔ ’یہ پاکستانی چینی کھانوں کا شہنشاہ، چکن منچورین۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان نے چکن منچورین کو ایجاد کیا۔ یہ صرف وہ منفرد رشتہ ہے جو ہمارے درمیان ہے۔‘
indians losing their minds over this tweet simply because they dont understand oxford comma is peak entertainment
‘stalwart of pakistani chinese cooking, chicken manchurian’ is not the same as saying ‘pakistan invented chicken manchurian’ it’s just a unique relationship we share https://t.co/fJ9QjfwM9R
maryam (@maryamful) March 27, 2023
ٹوئٹر ہینڈل سن فلار موکی کوک سٹوڈیو کے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ سے موازنہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’پسوڑی جنوبی ایشیا کا گانا ہے لیکن چکن منچورین صرف انڈین ہے۔‘
Pasoori is a south asian somg but chicken manchurian is only indianhref="https://t.co/SiM8tpjMeD">https://t.co/SiM8tpjMeD
(@sunflowermochii) March 27, 2023
کشف مزاحیہ انداز میں لکھتی ہیں کہ ’آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن پڑوسی اس پر بھی رو رہے ہیں۔‘
you wouldn't believe but neighbors are crying over THIS href="https://t.co/Mn7YJVMrVR">https://t.co/Mn7YJVMrVR
کشف (@kashafudduja_)
دانیال کہتے ہیں کہ ’لوگ چکن منچورین پر لڑ رہے ہیں۔ اس کا ذائقہ تو عام سا ہے۔‘
People fighting over chicken Manchurian. It's tastes meh https://t.co/6oCgyDwMDD
Danyal (@Danny_danyal23) March 27, 2023