سعودی وزارت اسلامی امور کے تحت مالدیپ میں افطار پروگرام
مالدیپ میں سات ہزار افراد کو افطار پروگرام میں شامل کیا جائے گا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزات اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے اسلامی سینٹر میں افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر مالدیپ کے وزیر مملکت برائے اسلامی امور انیل محمد ، مالدپ میں متعین سعودی سفیر مترک الدوسری، انڈیا میں مذہبی اتاشی بدر العنزی اور متعدد اسلامی شخصیات موجود تھیں۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’افطار پروگرام متعدد ملکوں میں رمضان کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبے کا ایک حصہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ مالدیپ میں سات ہزارافراد کو افطار پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ ضرورت مند خاندانوں میں افطار راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے‘۔
مالدیپ میں اسلامی انجمنوں اورمراکز کے ذمہ داران نے افطار پروگرام پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔