Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، 257 سعودی اور غیرملکی گرفتار  

منشیات کی کوششیں  6 مارچ  سے 18 مارچ  کے دوران ناکام بنائی گئی ہیں( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ’ 35 ٹن سے زیادہ قات (نشہ آور پتے) اور 483.3 کلو گرام حشیش سمگل  کرنے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ نجران، جازان، عسیر، تبوک اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں سرحدی محافظوں نے قات اورحشیش سمگل  کرنے کی کوششیں ناکام بنا ئیں۔ یہ کوششیں  6 مارچ  سے 18 مارچ  2023 کے دوران کی گئی تھی‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ’ کارروائیوں کے دوران 257 سمگلر گرفتار کیے گئے۔ ان میں سے 14 کا تعلق سعودی عرب اور 243 درانداز تھے‘۔
دراندازوں میں 220 یمن اور 23 ایتھوپیا کے ہیں۔ سمگلروں کو ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنےکے بعد ضبط شدہ اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: