سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ تبوک ریجن میں ممنوعہ نشہ آور گولیوں کے ایک غیر ملکی سمگلر کو سزائے موت دی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’اردنی شہری حسین ابو الخیر کو ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’سمگلر کو پوچھ گچھ کے بعد فرد جرم عائد کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی‘۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد ایوان شاہی نے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا۔