عدالتی اصلاحات کا بل سینیٹ سے بھی منظور، اپوزیشن کا احتجاج
عدالتی اصلاحات کا بل سینیٹ سے بھی منظور، اپوزیشن کا احتجاج
جمعرات 30 مارچ 2023 8:53
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ سے پاس ہو گیا ہے۔ بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ ڈالے گئے۔ اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔