Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منال ہاشم البار، جبل عمر جمیرہ مکہ میں مارکیٹنگ ڈائریکٹر

پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مسک پروگرام میں حصہ لیا۔ فوٹو عرب نیوز
منال ہاشم البار کو حال ہی میں  مکہ مکرمہ میں جبل عمر جمیرہ مکہ  ہوٹل میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ مقرر کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہوٹل متحدہ عرب امارات میں قائم چین کا سعودی عرب میں کھلنے والا اب تک کا سب سے بڑا اور پہلا ہوٹل ہے۔

منال ہاشم جدہ، ابھا، مدینہ اور جازان میں بھی کام کر چکی ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

مکہ مکرمہ میں جبل عمر پر قائم چار ٹاورز پر مشتمل اس مرکز میں کھانے پینے کی اشیاء اور مشروبات کے مختلف مراکز کے علاوہ 90 سے زیادہ دیگر ریٹیل آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔
ان ٹاورز میں ایگزیکٹو لاؤنج اور میٹنگ کی سہولیات موجود ہیں اس کے علاوہ ایک جم کے سہولت بھی دستیاب ہے۔
منال ہاشم یہاں تعیناتی کے بعد مارکیٹنگ ٹیم کی قیادت کرنے اور ہوٹل کے کمروں، ریستوراں اور دیگر تمام سہولیات کے لیے مربوط مارکیٹنگ اور تعلقات عامہ کے شعبے کی نگرانی کی ذمہ دار ہوں گی۔
سعودی عرب میں ہوٹلنگ کے شعبہ میں 13سال سے زیادہ عرصے کے تجربے کے ساتھ وہ پہلے وینیو جدہ کارنیش ہوٹل کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر رہی ہیں۔
منال ہاشم نے بونیان گروپ میں مارکیٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے جہاں انہوں نے ابھا، مدینہ اور جازان میں الرشید مالز کے علاوہ مدینہ میں میریٹ ہوٹلز اور جازان میں دو گروپ کے ساتھ کام کا انتظام سنبھالا۔

منال ہاشم نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے بیچلر کیا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

سعودی عرب کے مغربی ریجن میں میریٹ انٹرنیشنل گروپ کی مارکیٹنگ مینیجرکے طور پر انہوں نے کورٹیارڈ ریزیڈنس ان جازان اور جبل عمر مکہ میریٹ سمیت کئی ہوٹلوں میں ایگزیکٹو کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
حیات ریجنسی گروپ میں شامل ہونے کے بعد  منال ہاشم جبل عمر حیات مکہ کا حصہ بنیں جو مکہ میں اس کمپنی کا پہلا برانڈڈ ہوٹل اور سعودی عرب میں پہلا حیات ریجنسی برانڈ ہے جہاں انہوں نے مارکیٹنگ پلان تیار کیا۔
منال ہاشم البار نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے انگریزی لٹریچر میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
انہوں نے مارکیٹنگ کے شعبے میں اپنی بنیادی مہارتوں اور تکنیکس کو اجاگر کرنے کے لیے دیگر کئی کورسز کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں۔
منال ہاشم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے ملازمت کے دوران مسک لیڈر شپ پروگرام میں بھی سرگرمی سے حصہ لیتی رہی ہیں۔

شیئر: