الخرج بلدیہ نے اجتماعی افطاری کا سلسلہ گزشتہ برس شروع کیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
الخرج کی بلدیہ کی جانب سے امسال بھی طویل ترین افطاری دسترخوان کا ریکاڈ برقرار رکھا گیا ہے۔ شاہ عبدالعزیز پارک میں گزشتہ برس کی طرح امسال بھی 500 میٹرطویل افطاری دسترخوان کا انتظام کیا گیا ۔
سبق نیوز کے مطابق طویل ترین افطاری دسترخوان کا آغاز الخرج کمشنری کی بلدیہ کی جانب سے گزشتہ برس کیا گیا تھا۔
افطاری دسترخوان کی تیاری اورانتظامات میں 170 کے قریب مرد وخواتین رضاکاروں نے شرکت کی ۔ افطاری کےلیے 11 ہزار سے زائد انواع اقسام کی اشیا کا بندوبست کیاگیا ہے۔
اس حوالے سے الخرج بلدیہ کے نگران خالد عبداللہ الزید نے بتایا کہ گزشتہ برس سے اجتماعی دسترخوان کا تجربہ کیا تھا جوکامیاب رہا ۔
سابقہ تجربے کومدنظررکھتے ہوئے امسال بھی اجتماعی افطاری کومزید بہتر انداز میں کیا جارہا ہے جس میں نہ صرف بلدیہ کے اہلکاربلکہ کمشنری کے رہنے والے بھی رضا کاررانہ طورپراس عمل میں بھرپورطورپرشرکت کررہے ہیں۔
بلدیہ کے نگران کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اجتماعی دسترخوان کا یہ سلسلہ جاری رہے گا بلکہ اس میں مزید وسعت دینے کی بھی کوشش کی جائے گی۔