افطاری خوان پرانواع واقسام کی اشیا سجائی گئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودح عرب کی کمشنری الخرج میں مملکت کی سطح پرسب سے بڑا افطاردسترخوان سجایا گیا۔ افطاری خوان کا انتظام بلدیہ الخرج اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے کیا گیاتھا۔
اخبار 24 کے مطابق الخرج کمشنری کے علاقے السلیمانیہ کے شاہ عبدالعزیز عوامی پارک میں بلدیہ نے فلاحی تنظیموں اوراہل علاقہ کے ساتھ مل کرمملکت کی سطح پرسب سےبڑے افطاری دسترخوان کا اہتمام کیا۔
افطاری خوان کی لمبائی 5 سومیٹرسے زیادہ تھی جس پرانواع واقسام کی افطاری سجائی گئی تھی۔ اجتماعی افطاری کی دعوت عام تھی جسں میں ہرشخص مدعو تھا۔
افطاری دسترخوان کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دوبرسوں میں رمضان المبارک کے دوران ایس اوپیز نافذ تھیں جن کے باعث افطاری خوان نہیں لگائے جاسکے تھے۔
امسال جب کہ کورونا وائرس کی وبا پرکافی حد تک قابوپایا جاچکا ہے اورایس اوپیز میں بھی نرمی کی جاچکی ہے اس لیے بلدیہ کے تعاون اوراہل علاقے کے اشتراک سے افطاری خوان کا انعقاد کیا گیا جو مملکت کی سطح پرسب سے طویل خوان قرار پائے گا۔
افطاری خوان کے پروگرام کو’رمضان زمان‘ یعنی عہد رفتہ کا رمضان کا عنوان دیا گیا تھا جس میں بعض بعض ایسی ڈیشز بھی شامل کی گئی تھیں جو اب وقت کے ساتھ ساتھ متروک ہوچکی ہیں۔
واضح رہے حرمین شریفین خاص کرمدینہ منورہ کی مسجد نبوی الشریف میں برسوں سے دنیا کا طویل ترین افطاری دسترخوان سجایاجاتاہے جس سے لاکھوں افرادمستفیض ہوتے ہیں۔