ماہ رمضان کی رونقیں، کہیں سحری تو کہیں افطاری
رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی خصوصی عبادت کے علاوہ سحری اور افطاری کا بھی زورشور سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ اکثر مقامات پر صاحب استطاعت افراد کی جانب سے دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں کوئی بھی شخص مفت کھانا کھا سکتا ہے۔ پورے ماہ کے دوران باقاعدگی کے ساتھ ہر روز دسترخوان سجتا ہے اور یہ روایت تمام مسلمان ممالک میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ دیکھیے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ان تصاویر میں۔۔۔
دبئی میں افطاری کے وقت ایک بڑا دسترخوان سجایا گیا ہے جہاں ہر روزے دار روزہ کھول سکتا ہے۔
عراق میں نجف شہر کے قریب کوفہ میں مسجد السھلہ کا ایک منظر جہاں نماز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بحرین کی ایک مقامی مسجد میں افطاری کے وقت کا منظر۔
ماہ رمضان کے پہلے جمعے کو ترکیہ کی آیا صوفیہ مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی ہے۔
پاکستان کے شہر پشاور کی سنہری مسجد کے صحن میں ایک لڑکا قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے۔
عراق کے شہر نجف میں روزہ امام علی کے صحن میں مفت افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
فلسطین کے شہر غزہ میں گرم گرم سوپ کا ایک پیالہ لینے شہری جمع ہیں۔
شیخ گرینڈ مسجد کے صحن میں تراویح کے وقت کا ایک منظر۔
دبئی میں روزہ کھلنے کا اعلان توپ کے گولے داغ کر کیا جاتا ہے۔
مسجد الاقصیٰ میں ماہ رمضان کے پہلے جمعے کو فلسطینی خواتین عبادت کرتے ہوئے۔
عربوں کی میٹھے میں پسندیدہ ڈش ’کنافہ‘ سعودی عرب کے شہر ریاض میں افطار کے وقت تقسیم کیا جا رہا ہے۔