سعودی عرب کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اسلامی آرٹ ’بینالے‘ میں مکہ اور مدینہ کی 143 سال پرانی نایاب تصاویرکی نمائش کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اسلامی آرٹ ’بینالے‘ 23 جنوری سے 23 اپریل 2023 تک جاری رہے گا۔ اسے ’اول بیت‘ (پہلا گھر‘) کے عنوان سے سجایا گیا ہے۔ اس کا مقصد اسلامی تاریخ کی نایاب تصاویر کے حوالے سے اسلامی عرب ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے مکہ ہال میں نایاب تصاویر کا انتخاب سجایا ہے۔ یہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی وہ تصاویر ہیں جو1880 کے دوران میجر جنرل محمد صادق پاشا کے کیمرے سے سب سے پہلے لی گئی تھیں۔
