Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کارکن کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتری متعارف

’ایجاد کو خلیجی تعاون کونسل میں درج کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی شہری بدر عسیری نے صفائی کارکنوں کو دھوپ بچانے کے لیے متحرک چھتری متعارف کرائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہری کی اس ایجاد کو خلیجی تعاون کونسل میں درج کردیا گیا ہے۔
بدر عسیری نے کہا ہے کہ ’صفائی کارکنوں کے لیے تیار کی جانے والی چھتری وزن میں کافی ہلکی اور آسان استعمال ہے‘۔
’چھتری کو متعدد طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے بند بھی کیا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم امید رکھتے ہیں کہ کمپنیاں اور ادارے اس اہم ایجاد کو اپنالیں اور اسے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جائے‘۔
 

شیئر: