Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین زیادہ رقم نہ لائیں، رجسٹرڈ بینکنگ چینل استعمال کریں: وزارت حج

زائرین بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں بھی احتیاط کریں (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ مملکت میں رجسٹرڈ بینکنگ چینل کواستعمال کریں۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹر پربیرون مملکت سے آنے والےعمرہ زائرین کو خبردار کیا گیا کہ ’کرنسی تبدیل کرانے یا کرنسی کے کسی اورمعاملے کا لین دین کرنے کےلیے منظورشدہ بینک اورمنی چینچرز سے رابطہ کیا جائے‘۔
’رقم تبدیل کرانے کےلیے بھی قانونی منی چینچرز سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہ ہو‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین مملکت میں مروجہ بینکنگ انٹرنیشنل ایے ٹی ایم کارڈز بھی استعمال کرسکتے ہیں جوسعودی بینکنگ کونسل کے نیٹ ورک سے مطابقت رکھتے ہوں‘۔ 
العربیہ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کو کہا ہے کہ’ وہ 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم ہمراہ نہ لائیں۔ قیمتی پتھر اور اشیا لانے سے بھی گریز کریں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ زائرین بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں بھی احتیاط کریں۔ بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دی جائیں جبکہ کوئی ادائیگی کرنے سے قبل الیکڑانک لنک کے بارے میں اطمینان کرلیا جائے‘۔
وزارت نے فراڈ سے بچنے کےلیے نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر اندازکرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

شیئر: