Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ورون دھون نے سٹیج پر ماڈل جیجی حدید کو بغیر اجازت اٹھایا؟

انڈیا کے شہر ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرر سینٹر (این ایم اے سی سی) کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ بڑے ناموں سمیت ہالی وُڈ سٹارز نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب کے دوسرے دن بالی وُڈ سٹارز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @varindertchawla

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسی حوالے سے ایک تنازع شروع ہوا جب بالی وُڈ اداکار ورون دھون کی معروف امریکی ماڈل اور ٹی وی سلیبریٹی جیجی حدید کے ساتھ پرفارمنس کی ویڈیو سامنے آئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون دھون کی پرفارمنس کے دوران جیجی حدید سٹیج پر آتی ہیں جنہیں وہ فوراً سے گود میں اٹھا لیتے ہیں اور پھر انہیں بوسہ بھی دیتے ہیں۔ اس کے بعد جیجی ڈگمگاتے ہوئے سٹیج سے اتر جاتی ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ورون دھون پر ٹوئٹر صارفین نے خفی کا اظہار کیا ہے۔
نور نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پلیز، یہ بہت شرم ناک ہے ورون دھون۔‘

ماز نے بھی اسی طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ ورون دھون نے جیجی حدید کو اٹھایا ہو اور پھر ان کے گال پر بوسہ دیا ہو وہ بھی سٹیج پر۔ یہ لوگ ہمیں ہمیشہ شرمندہ کیوں کرتے ہیں؟‘

رتوی نے اپنی ٹویٹ میں اس کا ہالی وُڈ کے اداکاروں سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہالی وُڈ میں کوئی بھی اداکار ایسا کرنے کی ہمت نہیں کر سکتا اور مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ ورون دھون جیجی حدید کو کیوں اٹھائے ہوئے ہیں۔‘
نائمہ کہتی ہیں کہ ’جیسے ورون دھون نے جیجی حدید کو اٹھایا اور پھر بوسہ دیا اس سے مجھے بے حد شرمندگی ہوئی۔‘

آدیتی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ خاتون ہیں تو آپ کہیں بھی کسی کے ساتھ محفوظ نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ جیجی حدید بھی ہیں تو، جسے پارٹی میں دعوت دی گئی جس میں امیر لوگ مدعو تھے۔ وہاں ورون دھون جیسے لڑکے آپ کو اٹھا لیتے ہیں اور بوسہ دیتے ہیں وہ بھی آپ کی مرضی کے خلاف اور اسے مذاق کا نام دیتے ہیں۔‘

اس ٹویٹ کے جواب میں ورون دھون نے بھی اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال سے آج آپ بیدار ہوئی ہیں اور سمجھدار بنی ہوئی ہیں تو مجھے بتانے دیں کہ انہیں سٹیج پر بلانا پہلے سے طے شدہ تھا لہذا ٹوئٹر پر توانائی صرف کے لیے کچھ نیا ڈھونڈیں۔ صبح بخیر۔‘
دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جیجی حدید نے بھی ورون دھون کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کرنے کی ویڈیو اپنی سٹوری میں شیئر کی ہے۔
وہ لکھتی ہیں کہ ’ورون دھون میرے بالی وُڈ کے خواب پورے کر رہے ہیں۔‘
این ایم اے سی سی انڈٰیا کے دوسری امیر ترین انسان مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کا کلچر سینٹر ہے جہاں موسیقی، فیشن، تھیٹر اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔
این ایم اے سی سی کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان، سلمان خان، ایشوریا رائے، ورون دھون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا، نک جوناز، جیجی ہدید، ٹام ہالینڈ، زینڈیا اور پینی لوپ کُروز سمیت شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیئر: