Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کو جیبوتی کے صدر کا مکتوب موصول

جیبوتی کے سفیر نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کو جیبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ کا ایک مکتوب موصول ہوا۔ 
مکتوب مملکت اور جیبوتی کے دوطرفہ مضبوط تعلقات اور برادر عوام کے گہرے رشتوں کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دفتر خارجہ ریاض میں جیبوتی کے سفیر ضیا الدین بامخرمہ نے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر جیبوتی کے سفیر اور سعودی وزیر خارجہ نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

شیئر: