Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں بدھ سے موسم بہار کی بارش کا امکان

گردو غبار کی آندھی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حدنظر محدود ہوجائے گی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ بدھ سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم بہار کی بارش شروع ہونے کا امکان ہے‘۔
اخبار24 کے  مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’الشرقیہ، ریاض، نجران، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں مختلف مقامات پر جاری گردو غبار کی آندھی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حدنظر محدود ہوجائے گی‘۔
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ’ جازان، عسیر اور باحہ میں کسی بھی وقت گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جہاں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں‘۔

شیئر: