Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز بیوٹی پارلر اور ٹیلرنگ آوٹ لیٹس سمیت مزید پیشے سعودیوں کے لیے مختص 

فیصلے کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ کے پیشے سعودیوں کے لیے مختص ہوں گے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مزید پیشے اور کام سعودی شہریوں کے لیے مختص کیے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے نیا فیصلہ نگراں اداروں کے تعاون سے کیا ہے۔
فیصلے کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ کے پیشے سعودیوں کے لیے مختص ہوں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر، پراجیکٹ مینجمنٹ ایکسپرٹ سعودی ہوں گے۔ وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے تعاون سے فیصلہ نافذ کرایا جائے گا۔
 پہلے مرحلے میں  35 فیصد اور دوسرے مرحلے میں چالیس فیصد کا نفاذ کیا جائے گا۔ ایسا ادارہ جس کے کارکنان کی تعداد تین یا اس سے زیادہ ہو اس پر یہ فیصلہ لاگو ہوگا۔ کم از کم تنخواہ چھ ہزار ریال ہوگی۔ 
نئے فیصلے کے تحت تین یا اس سے زیادہ ملازم رکھنے والے اداروں میں پچاس فیصد پرچیزنگ پروفیشن ہولڈر سعودی ہوں گے جبکہ پانچ یا اس سے زیادہ ملازم رکھنے والے اداروں کے پندرہ فیصد سیلز پروفیشن ہولڈر سعودی رکھنا ہوں گے۔ 
 پرچیزنگ مینجر، پرچیزنگ مندوب، ایگریمنٹ ڈائریکٹر، تجارتی مارکہ جات کی درآمد کا ایکسپرٹ اور ٹینڈر ایکسپرٹ شامل ہوں گے۔
 پرچیزنگ ڈائریکٹر، اندرونی پرچیزنگ مینجر، کیئر سروسز، پروانہ ایجاد کے ایکسپرٹ، مارکیٹنگ پرچیزنگ ایکسپرٹ، پرنٹر اور کاپیئر سیلز مین، کمپیوٹر سیلز مین، سیلز نمائندہ، ریٹیل سیلز مینیجر، ہول سیل مینیجر، تجارتی ماہراور سیلز امور کے ماہر شامل ہوں گے۔

وزارت نے ان پیشوں کے لے جو مہلت دی تھی وہ ختم ہوچکی ہے (فائل فوٹو: عکاظ)

 وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارگو کی سرگرمیوں اور کارگو کے  ثالثوں سے تعلق رکھنے والی 14 سرگرمیوں کو وزارت ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے سعودیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیڈیز بیوٹی پارلر اور ٹیلرنگ کے آؤٹ لیٹس کی سعودائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت افرادی قوت نے یہ بھی طے کیا ہے کہ ایسی تمام سرگرمیاں جن میں دس یا اس سے زیادہ ٹیکنیکل کام کرنے والی خواتین ہوں گی ان میں سے ایک سعودی خاتون لازمی ہوگی۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’پوسٹل اور پارسل امور سے منسلک ملازمین کی سعودائزیشن کا دوسرا مرحلہ اور طبی سازوسامان کے سیکٹر کی سعوائزیشن کے دوسرے مرحلے کی شروعات یکم اپریل 2023 سے شروع کی جا چکی ہے۔‘
وزارت نے ان پیشوں اور سرگرمیوں کے لے جو مہلت دی تھی وہ ختم ہو چکی ہے۔

شیئر: