Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شہری ہوابازی کے چار شعبوں میں سعودائزیشن کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد

پہلے مرحلے میں 60 فیصد سعودی پائلٹ رکھے جائیں گے( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے شہری ہوابازی کے چار شعبے میں سعودائزیشن کے فیصلے کے پہلے مرحلے پر بدھ 15 مارچ سے شروع ہوگیا۔
عکاظ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ’ فیصلے پرعملدرآمد نگراں اداروں کے تعاون سے کرایا جائے گا۔ وزارت نے ان شعبوں کی جو مہلت دی تھی وہ منگل 14 مارچ کو ختم ہوگئی۔
وزارت نے پہلے مرحلے میں چار شعبوں میں سعودائزیشن کا آغازکیا ہے۔ ان میں ایئر کنٹرولر، ایئرمین،  گراونڈ موومنٹ کوآرڈینیٹر اور کو پائلٹ شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں 60 فیصد سعودی پائلٹ رکھے جائیں گے۔ ایئرہوسٹس کے شعبے میں پچاس فیصد سعودائزیشن ہوگی۔
یہ فیصلہ سعودی عرب میں کام کرنے والے ہوا بازی کے ایسے تمام اداروں پر ہوگا جن کے کارکنان کی تعداد پانچ یا اس سے زیادہ ہوگی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’وہ پرائیویٹ کمپنیوں کی مدد سے سعودیوں کو روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں ترغیبات، مناسب عملے کی تلاش اور انہیں ملازمت پر آمادہ کرنے کے لیے تعاون اور ٹریننگ کورس میں مدد دے گی۔
وزارت نے یہ فیصلہ وزارت مواصلات اور محمکہ شہری ہوابازی کے ساتھ تعاون پالیسی کے تحت کیا ہے۔
 پہلے مرحلے میں سعودائزیشن کے فیصلے کی تفصیلات اور عملدرآمد کی حکمت عملی پر مشتمل گائیڈ بک جاری کی گئی ہے۔

شیئر: