سعودی عرب میں پیر کو کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کورونا کے 355 نئے کیسز سامنے آئے ہیں‘۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 34 ہزار834 ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار631 ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ کورونا کے 162 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار597 ہوگئی ہے‘۔
سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم شروع کیے جانے سے اب تک 69.5 ملین سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی ہے جس میں 25 ملین کو تمام خوراکیں دی جا چکی ہیں۔