Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 270 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 33 ہزار 245 ہوگئی ہے(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ کو گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں‘۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 33 ہزار 245 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ بدھ کو کورونا کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 630  ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ کورونا کے مزید 125 مریض صحت یاب ہوئے، شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار920 ہوگئی ہے‘۔
سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم شروع کیے جانے سے اب تک 69.5 ملین سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی ہے جس میں 25 ملین کو تمام خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: