Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز ٹیلرنگ شاپس کی سعودائزیشن، وزارت افرادی قوت کی وضاحت 

وزارت افرادی قوت نے مزید پیشے سعودی شہریوں کے لیے مختص کیے ہیں(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’لیڈیز ٹیلرنگ شاپس کی سعودائزیشن کا فیصلہ ٹیلرنگ کی ایسی شاپس پر لاگو نہیں ہوگا جہاں مرد درزی کام کررہے ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے یہ وضاحتی بیان لیڈیز ٹیلرنگ شاپس کے حوالے سے جاری سعودائزیشن کے فیصلے کے حوالے سے دیا ہے۔ 
وزارت کا بیان میں کہنا ہے کہ ’ٹیلرنگ شاپس کو اصلاح حال کے لیے 9 ماہ کی مہلت دی گئی ہے‘۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ’ یہ فیصلہ لیڈیز ٹیلرنگ کی شاپس اور بیوٹی پارلرز پر لاگو ہوگا۔ اس میں تمام لیڈیز بیوٹی پارلرز، لیڈیز ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائن شاپس شامل ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مزید پیشے اور کام سعودی شہریوں کے لیے مختص کیے ہیں۔
لیڈیز بیوٹی پارلر اور ٹیلرنگ کے آؤٹ لیٹس کی سعودائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت افرادی قوت نے یہ بھی طے کیا ہے کہ ایسی تمام سرگرمیاں جن میں دس یا اس سے زیادہ ٹیکنیکل کام کرنے والی خواتین ہوں گی ان میں سے ایک سعودی خاتون لازمی ہوگی۔

شیئر: