Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ شاہراہ پر ٹرالر میں آگ لگ گئی

آتشزدگی سے جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
شہری دفاع کے فائرفائٹر یونٹ جدہ، مکہ شاہراہ پرٹرالر میں لگنے والی آگ پرقابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔ آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عاجل نیوزکے مطابق ریجنل شہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ شاہراہ پر فائربریگیڈ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرالرمیں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹرز فوری طورپرجائے وقوعہ پہر پہنچ گئے جنہوں نے کچھ ہی دیرمیں ٹرالرمیں لگی آگ پرقابو پالیا۔
شہری دفاع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ٹرالر میں لگنے والی آگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ تحقیقاتی ٹیم کام رہی ہے۔

شیئر: